23 اپریل 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے بعض ملکوں کی جانب سے کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: لاوروف نے آج کہا کہ روس یہ امید کرتا ہے کہ شام میں کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں بے سود ثابت ہونگي۔ انہوں نے شام میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے مشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ان مبصرین کی تعداد بہت جلدی تین سو کردی جائے گي۔

یاد رہے شام میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں آئي ہے لیکن امریکا اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ یاد ر ہے امریکہ، سعودی عرب اور قطر، شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔....... /169